کعبتہ اللہ اورمسجد نبویؐ میں سماجی دوری دوبارہ نافذ

,

   

جو ان قواعدپر عمل نہیں کریں گے ان پر جرمانہ عائد کیاجائے گا
ریاض۔مذکورہ مملکت سعودی عربیہ نے چہارشنبہ کے روز مکہ اور مدینہ کی دونوں مقدس مساجد میں دوبارہ سماجی دوری کے نفاذ کااعلان کیا ہے جس کی شروعات جمعرات کی صبح 7بجے سے عمل میں ائی گی’سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے بموجب دنیا بھرمیں کویڈ کے معاملات میں نمایاں اضافہ کے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

مصلیوں کے درمیان میں سماجی دوری کااطلاق عمل میں ائے گا‘ کارپیٹس دوبارہ تقسیم کئے جائیں گے اور عازمین کی تقسیم ورچول طواف کے راستے پر عمل میں لائی جائے گی تاکہ عازمین کی حفاظت او رصحت کو یقینی بنانے کے لئے درکار احتیاطی اقدامات پر عمل درامد ہوسکے۔

اس سے قبل چہارشنبہ کے روز سعودی عربیہ کی وزرات داخلہ(ایم اوائی) نے کہاکہ تھا کہ تمام شہریوں کو کویڈ کی قسم اومیکران کوپھیلاؤ سے روکنے کے لئے ہر وقت ماسک پہننے رہنا اور سماجی دوری اختیارکرنا لازمی ہوگا او راس کا اطلاق 30ڈسمبر2021سے ہوجائے گا۔

مذکورہ وزرات نے مزیدکہاکہ ”ہم نے لوگوں کوہدایت دی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور کھلے او ربند مقامات پر تمام سرگرمیوں اورتقاریب کے دوران تمام مقامات سماجی دوری اختیار کریں“

مذکورہ وزرات نے کہاکہ جو لوگ ان قواعد پر عمل نہیں کریں گے ان پر جرمانہ عائد کیاجائے گا۔ انہوں نے عوام پر وائر س کے خلاف ٹیکہ لگانے کو یقینی بنانے پر بھی زوردیاہے۔

سعودی عربیہ نے اومیکران قسم کی وجہہ سے تیزی کے ساتھ کویڈ19کے بڑھتے معاملات کی تصدیق کی ہے اورایک ہفتہ میں اس میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

مذکورہ مملکت میں چہارشنبہ کے روزکویڈ19کے744نئے معاملات درج ہوئے جس کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد554,665تک پہنچ گئی ہے۔ مذکورہ ملک میں وباء سے ایک موت کی جانکاری دی گئی ہے۔سعودی عربیہ میں 43کویڈ19کے حساس معاملات درج ہوئے ہیں
سعودی عربیہ کی وزرات صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمدالعبد العالے نے ٹیکہ کی ضروری خوراک اوربوسٹر شاٹس کے حصول کی اہمیت پر زوردیا وہیں بچوں کے لئے جو اہل ہیں اگے انے اور ایسا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے۔

اب تک مملکت میں 5.02کروڑ ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ڈسمبر20کو سعودی عربیہ نے کہاتھا کہ کویڈ19ٹیکہ بوسٹر س کو عوامی مقامات اور دوکانات‘ کیفے‘ دیگر ملاقات کے مقامات کے لئے تسلیم کیاگیاہے جس کی شروعات یکم فبروری سے ہوگی۔

جو لوگ دوسری خوارک کے اٹھ سے زائد وقت تک بوسٹر شاٹ نہیں لیں گے انہیں ’مملکت میں ’قابل دفع“ تسلیم نہیں کیاجائے اور اس کی جانچ توکلانا ایپ سے رابطہ کرتے ہوے 2فبروری سے ان کو پکڑاجائے گا۔

کافی عرصہ کے بعد مکہ اور مسجد نبوی ؐ میں لوگوں کے آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے مگر اومیکران کی وجہہ سے وہاں دوبارہ ماسک او رسماجی دوری کا لزوم عمل میں آیا ہے۔