کلکتہ میں انڈیم میوزیم میں بم کی دھمکی‘ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی

,

   

میوزیم اتھارٹیزکو ای میل کے ذریعہ بم کی دھمکی بھیجی گئی ہے۔
کلکتہ۔کلکتہ پولیس اوربم اسکوڈ کے اہلکاروں نے جمعہ کے روزمیوزیم کے حکام کوموصول ہونے والے بم کی دھمکی کے پیغام کے بعد وسطی کلکتہ میں مشہور انڈین میوزیم کی ناکہ بندی کردی ہے۔

بم کی دھمکی میوزیم کے حکام کو ای میل کے ذریعہ بھیجی گئی تھی جس میں کہاگیا تھاکہ ”کسی بھی امکان سے کئی بے گناہ لوگوں کی جان سکتی ہے“۔

میوزیم کے حکام نے فوری طور پر سٹی پولیس ہیڈ کوارٹر کو اطلاع دی۔

دستیاب تازہ ترین اطلاعات کے بموجب پولیس کے ایک دستے نے پوری میوزیم کے احاطے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بم اسکوڈ کے اہلکار احاطے کے اندر ہر کمرے کی تلاشی لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی دھماکہ خیز شئے کی موجودگی کا پتہ چلایاجاسکے۔

میوزیم کے ملازمین اور وہاں پر آنے والے لوگوں کونوٹس جاری کردی گئی ہے جس میں مناسب وقت کے لئے ویزٹرس کی آمد پر پابندی لگادی گئی ہے۔

سٹی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایاکہ ای میل کے ذرائع کے بارے میں بھی تحقیقات شروع ہوگئی ہے جس کے ذریعہ بم الرٹ بھیجا گیاتھا۔میوزیم کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورسس(سی ائی ایس ایف) کے ایک جوان نے اگست2022میں اپنی سروس اے کے 47رائفل سے اندھا دھند فائرینگ کی جس میں فورس میں موجود ایک ساتھی ہلاک اور دوسرے زخمی ہوگیاتھا۔

بعد میں کلکتہ پولیس کے لڑاکا فورسیس اور سی ائی ایس ایف کی مشترکہ ٹیم کے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد اسے قابو میں لیاگیاتھا۔