کلکتہ: ڈاکٹر کی بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت چار افراد گرفتار

,

   

کلکتہ: کلکتہ پولیس نے چار افراد مبینہ طو رپر بلیک میل کرتے ہوئے رقم اینٹھنے والی چار افراد پر مشتمل ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اعلی عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹرنے بتایا کہ دمدم علاقہ سے ایک خاتون کا فون کال انہیں موصول ہوا جس میں خاتون نے سینہ میں سخت تکلیف کی شکایت کی اور مجھے اپنے گھر آکر دیکھنے کی درخواست کی۔ ڈاکٹر گھر پہنچ کر اس کا چیک اپ کرنے لگا۔

اسی دوران خاتون نے ڈاکٹر کو گلے لگا لیا۔ ان مناظر کو دیگر تین افراد نے چھپ کر تصویر کھینچ لیں۔ اس کے بعد یہ ٹولی اس ڈاکٹر کو بلیک میل کرنے لگے او رکہنے لگے کہ انہیں دس لاکھ روپے دیں ورنہ وہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔ ڈاکٹر نے کہا کہ وہ انہیں دس لاکھ روپے ادا کرے گا لیکن وہ ان تصاویر کو وائرل نہ کریں۔ ڈاکٹرنے مزید کہا کہ اس کے پاس فی الوقت اتنی رقم نہیں ہے۔ اس کے گھر پر رقم موجود ہے لہذادو آدمی میرے ساتھ میرے گھر چلیں تاکہ میں وہ رقم ادا کرسکوں۔

گھر پہنچنے کے بعد ڈاکٹر گھر کے اندر جاکر پہلے پولیس کوفون کے ذریعہ اطلاع دی او رپھر پانچ لاکھ روپے نقد رقم او رپانچ لاکھ روپے پر مشتمل اس کے بیوی کے زیورات لے آیا۔ پولیس نے آکر ان دو آدمیوں کو گرفتار کرلیا۔ اور دیگر ایک خاتون اور ایک شخص نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔