کلیان سنگھ کے خلاف کھڑے 10گواہوں کو سی بی ائی نے کیا”خارج“۔

,

   

عدالت میں اب تک سنگھ کے خلاف اٹھ گواہ معزول ہوچکے ہیں۔ مذکورہ ایجنسی اس ماہ عدالت میں چاراہم گواہوں کو معزول کرانے کی تیاری میں ہے۔اس میں اسٹنٹ اور معاملے کے چیف تحقیقاتی افسران بھی شامل ہیں۔ یہ افسران کے پاس۔۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے سابق چیف منسٹر اترپردیش کلیان سنگھ کے خلاف بابری مسجد شہادت معاملے میں اپنی فہرست سے دس اہم گواہوں کو ہٹادیاہے۔

معاملے سے راست طور پر جڑے لوگوں نے ای ٹی کو بتایا کہ پچھلے پندرہ دنوں میں یومیہ اساس پر کی جانب والی سنوائی کے دوران ایک بھی گواہ سنوائی میں نہیں آیا‘ جس کو ان کی ”ناپسندیدگی“ کی وجہہ سے خارج کردیاگیا ہے تاکہ استغاثہ کی کیس میں مدد کرسکے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایجنسی نے دس گواہوں کے”اخراج“ کے متعلق لکھنو میں سی بی ائی کی خصوصی عدالت کو جانکاری دی ہے۔

عدالت میں اب تک سنگھ کے خلاف اٹھ گواہ معزول ہوچکے ہیں۔ مذکورہ ایجنسی اس ماہ عدالت میں چاراہم گواہوں کو معزول کرانے کی تیاری میں ہے۔

اس میں اسٹنٹ اور معاملے کے چیف تحقیقاتی افسران بھی شامل ہیں۔ ان افسران کو گواہوں کے بیان کی صداقت اور حقانیت کی جانچ کرنے ہوگی جن کو بابری مسجد شہادت معاملے میں ملوث ہونے کے متعلق سنگھ کی شمولیت کے خلاف خارج کردیاگیاہے۔

چیف تحقیقاتی افیسر سی بی ائی نے تحقیقاتی افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی تاکہ کیس کی تحقیقات کرائی جائے اور گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں۔ مذکورہ اسٹنٹ تحقیقاتی افسران‘ کی نگرانی چیف تحقیقاتی افیسران نے نگرانی کی جنھوں نے بیانات قلمبند کئے تھے۔

سی بی ائی گواہوں کا اخراج عدالت کے سرمائی چھوٹیوں کے بعد ممکن ہے کہ پورا کرلیاجائے گا۔اب تک بابری مسجد انہدام معاملے میں 348گواہوں کے بیانات کو قلمبند کیاگیا ہے‘ جو ایک کے بعد دیگر کے حساب سے منحرف بھی ہوگئے ہیں۔