کل ہند عظمت مصطفیﷺ کانفرنس ، میلادالنبی ؐ ایوارڈ کی تقسیم

   

حیدرآباد /20 ستمبر ( راست ) عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کے زیر اہتمام مختلف شعبہ حیات میں خدمات گذار ( مرد و خواتین ) کو میلادالنبی ﷺ ایوارڈ تقریب اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوئی ۔ بحیثیت مہمان خصوصی حضرت غیاث الدین اجمیر شریف ، مولانا سید محمود حسینی الرفاعی سعادت پیر بغدادی ، حافظ محمد مظفر حسین خان ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مفتی حافظ محمد مستان قادری ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، مولانا سید خضر پاشاہ قادری چشتی ، جناب شمس الدین فاروقی ، عبدالغفور پرویز ، مولانا صلاح الدین قادری ، مفتی ایس ایم سراج الدین مفتیہ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز مومناتی شریک رہے ۔ حسب ذیل حضرات کو میلادالنبی ﷺ ایوارڈ بدست مہمان خصوصی عطا کیا گیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر ایس کے محمود ، سید اکبر حسین ، ہری نارائن ، ڈاکٹر شیخ محمد عبدالسمیع ، محمد شفیع احمد صوفی ، ڈاکٹر اصغر علی ، الحاج عظیم خان ، محمد برہان الدین ، محترمہ ریحانہ اطہر ، سید مدنی پاشاہ ، مولانا احمد حسن رضوی ، سید محمد ابوبکر سفیان ہاشمی ، حکیم محمد جہانگیر علی قدیری ، ڈاکٹر محمد حفیظ الرحمن ، حافظ سید فرید بھائی ، سید اشفاق راشد ، حضرت قیصر خان شاہ قادری ، محمد وجداللہ شریف ،ڈاکٹر ایس اختر حسین ، محمد ماجد علی ، سید مظہر ، ڈاکٹر ادیبہ ، حافظہ رقیہ کلثوم ، ڈاکٹر نیہاں فاطمہ ، مفتیہ ثوبیہ سحر ، حافظہ فرحت النساء ، سید عبدالرافع ، محمد محمود خان ، ڈاکٹر نیہاں مہوین ، ڈاکٹر مانیز جواد ، مفتیہ یاسمین فاطمہ ، حافظ سحریش مبین تکمیل حفظ القرآن بعمر 5 سال 7 ماہ وغیرہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر قرات تقریری ، تحریری ، کوئیز مقابلہ جات کے انتظامات بدست مہمان خصوصی انعامات و توصیف نامے عطا کئے گئے ۔ اس موقع پر محمد مظفر حسین خان بدہ نوازی نے حضور ﷺ کے اسوہ محبت ، اخلاق رسول کے علاوہ اس ایوارڈ کی خصوصیت پر روشنی ڈالی ، دعا و سلام پر جلسہ کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔


مقابلہ نعت بحضور سرور کونین ﷺ برائے طالبات و خواتین
حیدرآباد ۔ 20 ستمبر ۔ ( راست ) بزم خواتین کے زیراہتمام مقابلہ نعت بحضور سرور کائنات بروز اتوار 24 ستمبر کو صبح 10 بجے سے انوارالعلوم کالج ہال ملے پلی پر منعقد ہوں گے ۔ نگرانی محترمہ عطیہ محبوب عالم کریں گی ۔ پروگرام بذریعہ ٹیم جو 2 تا 3 طالبات پر مشتمل ہو (اے) 10 تا 12 سال طالبات ، (بی) 13 تا 16 سال طالبات (سی) 17 تا 20 سال طالبات شرکت کریں گے ۔ جبکہ ڈی جنرل گروپ برائے خواتین و طالبات (۲۰سال سے زائد ) کیلئے مقابلہ ہوگا ۔ صدر استقبالیہ محترمہ آمنہ ڈاکٹر حیدر خاں و محترمہ محمودہ علی بن صلاح نگرانی کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے کنوینرس محترمہ جہاندار ڈاکٹر جمال الدین ، محترمہ فہمیدہ حسین سے فون نمبرات 9848509821 یا 9246195066 پر ربط کریں۔