کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کی قرآن و صاحب قرآن کانفرنس

   

علامہ سید ہاشمی میاں اشرفی ، علامہ سید نورانی میاں اشرفی مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ ( معتمد ) نے بتایا کہ کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا اس سال لیلتہ القدر کا اجلاس پچاسواں ہونے جارہا ہے ۔ سال حال پچاس سال کی تکمیل کی مسرت میں شکر حق تعالیٰ بجا لانے کے لیے گولڈ جوبلی سے اس سال اور پروگرام کو رمضان المبارک کے مقدس اور شب قدر کے متبرک موقع پر نزول قرآن کی مناسبت سے ’ قرآن و صاحب قرآن ‘ کانفرنس جمعرات 28 اپریل بعد نماز تراویح میلاد میدان روبرو خلوت پیالیس پر صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال ملتانی کی زیر نگرانی منعقد ہوگی ۔ میلاد کمیٹی کے گولڈن جوبلی کے موقع پر علامہ سید محمد ہاشمی میاں اشرفی الجیلانی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ کمیٹی کی دعوت کو حسب سابق حضرت نے قبول کر کے اپنی آمد کی توثیق کردی ہے اس موقع پر حضرت کے خدمات کے اعتراف پر تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر دکن کے علمائے دین کے علاوہ حضرت کے فرزند اکبر علامہ سید محمد نورانی میاں اشرفی الجیلانی بھی خصوصی طور پر شرکت و خطاب کریں گے ۔۔