کمسن بچی کے ساتھ فحش حرکت کی کوشش پر ایک شخص کی زبردست پٹائی

   

حیدرآباد۔/30جون، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے یلم بنڈا دتاتریہ کالونی میں ایک سات سالہ بچی کے ساتھ غلط حرکت کی کوشش کے دوران ملزم کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور بے دردی سے پٹائی کرکے شدید زخمی کردیا۔ مقامی ایم ایل اے اور پولیس کی جانب سے اس معاملہ میں سرد مہری اور پولیس کے تاخیر سے موقع پر پہنچنے پر بھی عوام شدید برہم ہوئے اور علاقہ میں زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ بعد میں پولیس کوکٹ پلی نے زخمی کو ہاسپٹل منتقل کرکے ایک پوسکو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔