کمپٹیشن امتحان پاس کرانے والا ٹیچر گرفتار

   

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دوشنبہ کی شام کمپٹیشن امتحان پاس کرانے والے ٹیچر کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے خوساختہ دستاویز برآمد کیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی درگیش کمار سنگھ نے منگل کو بتایا کہ تھانہ کوتوالی سٹی انسپکٹر منوج کمار مع فورس مخبر کی اطلاع پر چلبیلہ ریلوے برج کے نزدیک پرمود کمار یادو ساکن گجریہ تھانہ کوتوالی پٹی کو گرفتار کر اس کے پاس سے خود ساختہ آٹھ آدھار کارڈ ،تین پین کارڈ ،9 ایڈمٹ کارڈ و 6 اے ٹی ایم برآمد کیا ۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ترقیاتی بلاک پٹی علاقے کے سکھوعہ دبولی پرائمری اسکول میں ٹیچر ہے ۔ وہ کمپٹیشن کی تیاری کر رہے طلبہ سے امتحان پاس کرانے کے نام پر لاکھوں روپے لیتا تھا۔بازپرس پر ملزم نے بتایا کہ برآمد دستاویز خود ساختہ ہیں ،اور اس کے گروہ میں سات لوگ شامل ہیں ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 74/2024 دفعہ 420,467,468,471 تعزرات ہند کے تحت ایف آئی آر درج کر جیل بھیجا ۔