کم جونگ اْن نے جنگی ٹینک کا معائنہ کیا

   

سیول : شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے نئے تیار کردہ جنگی ٹینک چلائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ اْن نے فوجی مشقوں کا دورہ کیا اور خود بھی اس کا حصہ بنے۔رپورٹس کے مطابق چہارشنبہ کو شمالی کوریا میں جنگی ٹینکس کی صلاحیتوں کا معائنہ کرنے کے لیے تربیتی مشق کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں نئے قسم کے جنگی ٹینکس بھی شامل تھے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اْن نے نئے ٹینک کو دنیا کا سب سے طاقتور ٹینک قراردیا ہے۔انہوں نے خود ایک نئے ٹینک میں سوار ہو کر اسے چلایا۔
چین: ایک ریستوران میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک
بیجنگ :چین کے صوبے ہیبی کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔صوبہ سانہہ کے ایک ریستوران میں مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت دھماکہ ہوا۔سانہہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق دھماکے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔دھماکے سے ارد گرد کی دکانوں اور کھڑی گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا۔فائر فائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں تو شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا ہے۔