اچم پیٹ:۔چائیلڈ میریج قانون کے تحت ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایس آئی شیکھر گوڈ نے بتایا کہ اچم پیٹ حلقہ میں کے موضع سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے مبینہ طورپیرکو شادی کرنے کے الزام میں مولگیرہ گاؤں سے تعلق رکھنے والا ملیش کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ایس آئی نے کہا کہ آئی سی ڈی ایس سپروائزر امریتا کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد درج کرائی گئی شکایت کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اچم پیٹ میں مفت کوچنگ پروگرام کا معائنہ
اچم پیٹ ۔اچم پیٹ ایم ایل اے گوالا بالاراجو نے اچم پیٹ ٹاؤن میں منعقدہ مفت کوچنگ پروگرام کا معائنہ کیا۔مسابقتی امتحانات کے لیے امیداروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی ملازمتوں کی تیاری کرنے والے امیدواروں کی فزیکل ٹریننگ شہر کے این ٹی آر اسٹیڈیم میں حیدرآباد کے کوچ کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ این ٹی آر اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔