کورونا سے فوت افراد کی آخری رسومات کی ادائیگی کا انتظام

   

محبوب نگر ::محبوب نگر میں بھی تلنگانہ یوتھ ویلفیر حیدرآباد کے اشتراک سے کوویڈ سے متاثر مریضوں کے انتقال کی آخری رسومات کی ادائیگی کا آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ محبوب نگر یوتھ ویلفیر کے ذمہ داران جناب خالد نوید 9014090420اور عبدالرحیم 9703336398 سے اس ضمن میں ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ محبوب نگر کے ذمہ داران میں خالد نوید ( جماعت اسلامی ) عبدالعلیم ( مدرسہ خدیجتہ الکبری) مشتاق احمد ، سیف اور مسعود شامل ہیں ۔ ذمہ داران نے بتایا کہ یہ خدمات بلا لحاظ مذہب فراہم کی جارہی ہے ۔ حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ یہ خدمات جاری ہیں ۔ اب اضلاع تک اس کو توسیع دی جارہی ہے ۔ الحمداللہ اس قابل تقلید کام کی بلالحاظ مذہت عوامی گوشوں سے سراہنا کی جارہی ہے ۔ آخری رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ میت کو قبرستان پہونچانے کیلئے سواری کا بھی نظم کیا گیا ہے ۔