کورونا وائرس مائل بہ عروج ، مزید 34,884 کیس ، متاثرین 10.38 لاکھ

,

   

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو عروج پر ہے اور گذشتہ تین دن سے مسلسل 30,000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10.38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔اس سے قبل جمعرات کو 32,695 اور جمعہ کو 34,956 کیس رپورٹ ہوئے تھے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34,884 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10,38,716 تک پہنچ گئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 671 سے بڑھ کر 26,273 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 6,53,751 مریض جان لیواوبا سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں میں کوروناوائرس کے 3,58,692 فعال کیس ہیں۔ہندوستان دنیا میں تیسراملک ہے جس نے کورونا متاثرین کی دس لاکھ کی تعداد کو عبور کیا ہے ۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 36,41,539 متاثرین ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل میں 20,46,328 وبائی مریض ہیں۔نئے کیس کے مقابلے صحت مند مریضوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 2.92 لاکھ ہوگئی ہے ۔ تامل ناڈو میں 1.60 لاکھ اور دہلی میں 1.20 لاکھ سے زائد متاثرین ہوچکے ہیں وہیں کرںاٹک 55 ہزار سے زیادہ کیس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب زیادہ متاثر مہاراشٹر میں 8308 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 258 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2,92,589 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11,452 ، جبکہ 1,60,357 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس عرصہ میں ریاست تمل ناڈومیں 4518 کیس رپورٹ ہوئے اور 79 افراد کی موت ہوئی ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,60,907 اور مرنے والوں کی تعداد 2315 ہوگئی۔ ریاست میں 1,10,807 افراد کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ قابو میں ہے اور کورونا کے کیس میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے ۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 1,20,107 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3571 ہوگئی ہے ۔ اب تک 99,301 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ ریاست میں 55,115 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس وبا سے ابتک 1147 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 20,757 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات کورونا وائرس متاثرین کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے ، لیکن ہلاک شدگان کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر ، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے ۔ گجرات میں 46,430 افراد اس وائرس سے متاثر اور 2106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 32,973 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 45,163 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا سے 1084 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 27,634 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ہندوستان کی ایک اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا وائرس کے کیس بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 42,496 ہوگئی ہے اور 403 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 28,705 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔