کورونا وائرس کے تئیں آگاہ کرنے والے ڈاکٹر کی اسی وائرس کے سبب موت

,

   

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کا سب سے پہلے پتہ لگانے والے اور اس وائرس سے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ کی اس وائرس سے متاثر ہونے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ ڈاکٹر لی وین لیانگ نے ہی سب سے پہلے کوروناوائرس کے تعلق سے سب سے پہلے وارننگ دی تھی تب سوشیل میڈیا کے ذریعہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ان کے خلاف پولیس نے نوٹس جاری کی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=sgk7XGVHAEg

چین کی سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی اورویبو نے ڈاکٹر وین لیانگ کی جمعہ کی صبح کی کورونا وائرس سے متاثر ہوکر موت ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ سوشیل میڈیا پر اس اعلان کے بعد عوام میں شدید غصہ دیکھاگیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس خطرناک وائرس سے دنیا کو آگاہ کرنے والے ڈاکٹر کے ساتھ چین حکومت نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ ڈاکٹر وین لیانگ کورونا وائرس کے مریض کا علاج کے دوران وہ اس مرض سے متاثر ہوگئے جس کے سبب انہیں 12 جنوری کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ 7 فروری کو وہ دنیا سے چل بسے۔