کورونا ٹسٹ کی شرح میں کمی

   

حیدرآباد: کورونا ٹسٹ کو عام آدمی کی پہنچ کے مطابق بنانے کیلئے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ خانگی لیباریٹریز میں کورونا ٹسٹنگ کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق 2200 روپئے کے بجائے 850 روپئے میں کورونا ٹسٹ کیا جائے گا ۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے بتایا کہ نئی شرحوں کا اطلاق تمام خانگی لیباریٹریز پر ہوگا جو آر ٹی ٹی سی آر ٹسٹ کر رہے ہیں۔ کورونا ٹسٹ کے سلسلہ میں گھر پر سیمپل کلکشن کی شرح کو 2800 سے گھٹا کر 1200 روپئے کیا گیا۔