کورونا ہوجانے پرحیدرآباد سے گاؤں جاکرایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں کورونا سے متاثرہونے پرایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تورور منڈل کے موضع مڑوپلی میں پیش آیا۔ متاثرہ شخص تلاش معاش کیلئے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ حیدرآباد میں مقیم تھا۔ کورونا کی علامات پراس نے ٹسٹ کروایا رپورٹ مثبت آئی جس پروہ مایوس ہوگیا اورگھروالوں کو اطلاع دئیے بغیرآبائی موضع پہنچ کرآج صبح اس نے پھانسی لے لی۔ پولیس نے مقامی افراد کو احتیاطی طورپرگھروں سے باہرنہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔