نئی دہلی۔ 25 مئی (یو این آئی) ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور بحریہ نے اتوار کو کیرالہ کے ساحل پر خطرناک سامان لے جانے والا لائبیریائی کنٹینر جہاز ڈوبنے کے بعد عملے کے تمام 24 ارکان کو بچا لیا۔ لائبیریائی کنٹینر جہازایم ایس سی ای ایل ایس اے III آج صبح 7.50 بجے کوچی کے ساحل پر سیلاب کی وجہ سے ڈوب گیا۔ جہاز 640 کنٹینرز کے ساتھ ڈوب گیا۔ اس بحری جہاز پر 13 میں خطرناک سامان اور 12 میں کیلشیم کاربائیڈ والے کنٹینرز تھے ۔ کنٹینرز میں 84.44 ٹن ڈیزل اور 367.1 ٹن فرنس آئل بھی لدا ہوا تھا۔