کولکتہ میں زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت منہدم 10 افراد ہلاک‘چیف منسٹر ممتابنرجی کا دورہ

   

کولکاتہ :کولکتہ کے گارڈن ریچ علاقے میں اتوار کی رات ایک پانچ منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔ گارڈن ریچ ایریا میں ہزاری مولا باغان کی ملحقہ کچی آبادی میں پانچ منزلہ عمارت کا ایک حصہ آدھی رات کے قریب گر گیا۔ مزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جو کھنڈرات کے نیچے پھنسے ہو سکتے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے تقریباً 20 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمارت کے گرنے سے قبل کنکریٹ کے بڑے ٹکڑے قریبی جھونپڑیوں پر گرے۔چیف منسٹر ممتا بنرجی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔ انہوں نے حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا تیقن دیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں عوام میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔