کونسل کے منتخب ارکان کی حلف برداری

   

حیدرآباد۔15اپریل(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کے لئے نومنتخبہ 5ارکان قانون ساز کونسل نے آج نائب صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل این ودیا ساگر کے چیمبر میں حلف لیا۔ نو منتخبہ ارکان قانون سازکونسل کی اس سادہ حلف برداری تقریب میں کارگذار صدر تلنگانہ راشٹر اسمیتی کے ٹی راما راؤ ‘ریاستی وزراء مسٹر اندرا کرن ریڈی ‘ ای دیاکر راؤ ‘ ملا ریڈی کے علاوہ ارکان اسمبلی و قانون ساز کونسل موجود تھے۔ جن ارکان قانون ساز کونسل نے نائب صدرنشین کی موجود گی میں حلف لیا ان میں محمد محمود علی کے علاوہ ستیا وتی راتھوڑ‘ سبھاش ریڈی ‘ وائی ملیشم اور مجلسی رکن قانون ساز کونسل ریاض الحسن آفندی شامل ہیں۔تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے حلف لینے والے نو منتخبہ اراکین کو کارگذار صدر ٹی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے مبارکباد پیش کی۔