کون فیڈرر ؟سکیورٹی گارڈ نے جب عظیم کھلاڑی کو روک لیا

   

ملبورن۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر نہ صرف دنیائے ٹینس کیلئے 20 گرانڈ سلام خطابات حاصل کرتے ہوئے عظیم کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا بلکہ وہ دنیا کے تقریباً ہر شہر میں اپنی شناخت رکھتے ہیں لیکن رواں گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اس وقت کھلاڑی کو حیرت ہوئی جب سکیورٹی گارڈ نے انہیں روک لیا۔ ملبورن پارک میں ہالوے کے باہر لاکر روم میں سکیورٹی گارڈ نے فیڈرر کو روک لیا۔ یہ ویڈیو ٹوئٹر دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا جس میں سکیورٹی گارڈ نے فیڈرر کی توجہ ان کے آسٹریلین اوپن شناخت کارڈ کی طرف متوجہ کروائی۔ یاد رہے کہ ٹورنمنٹ میں کھلاڑیوں، کوچ، عہدیداروں اور صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے والے اراکین کو شناختی کارڈ دیا جاتا ہے جس پر نام، تصویر اور ٹورنمنٹ میں ان کے کردار کے علاوہ بار کوڈ بھی ہوتا ہے جو سکیورٹی چیک پوائنٹس پر اسکیان کیا جاتا ہے۔ سکیورٹی گارڈ کی جانب سے روکے جانے پر فیڈرر نے بحث نہیں کی بلکہ صبر کے ساتھ اس وقت تک انتظار کیا جب تک کہ ان کی ٹیم کے لوگ آگے نہیں بڑے۔