کوویڈ متاثرین کیلئے میڈیکل کٹ۔تلنگانہ حکومت کی اڈوائزری

   

حیدرآباد 18 جنوری (یو این آئی) محکمہ صحت نے کورونا متاثرین کو گھروں میں قرنطینہ کے دوران لینے والی دواوں پر مشورہ دیا ہے ۔یہ کٹس تمام سرکاری نگہداشت صحت مراکزمیں مریضوں کو دی جارہی ہیں ۔ اس میں سات قسم کی دوائیں ہیں جن میںقوت مدافعت کو مستحکم کرنے والی گولیاں شامل ہیں۔یہ پانچ دن کا کورس ہے اور علامات کے بعد ان کا استعمال ضروری ہے ۔ مریضوں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ اپنا درجہ حرارت روزانہ چیک کریں۔روزانہ پانچ تا چھ منٹ چہل قدمی کریں اوربخار کی حرارت برقراررہنے یا چھ منٹ تک چلنے کے بعد سانس پھولنے کی صورت میں فوری طورپر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔