کوہیر ۔ قومی دیہی طمانیت روزگار گیارنٹی اسکیم کے تحت حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کیلئے 5 کروڑ روپئے کی منظور عمل میں آئی ۔ جس کے تحت کوہیر منڈل میں آج رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ نے آج کوہیر منڈل میں ایک کروڑ روپیوں کی لاگت سے سی سی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ موضع سجاپور میں10 لاکھ ، پرساپلی ، خانہ پور کے راج نلی ، گرجواڑہ کے علاوہ میجر گرام پنچایت کوہیر میں 20 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سی سی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے پنچایت راج محکمہ کے عہدیداروں کو سہولت دی ہے کہ وہ 8 دنوں کے اندر تعمیراتی کاموں کو تکمیل کرلیں ۔ اس موقع پر کوہیر گرام پنچایت نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید کے علاوہ دیگر مواضعات کے سرپنچوں نے رکن اسمبلی کا شاندار استقبال کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون کے نرسملو صدر ٹی آر ایس کوہیر منڈل ، محمد افتخار صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون ، بھٹوراما کرشنا نمائندہ آنند ، سنگاریڈی محمد عبدالحنان جاوید نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد شاہد مسعود نمائندہ ایم پی ٹی سی ، محمد سلیم الدین ، نائب صدر ٹی آر ایس کوہیر منڈل ، محمد فردوس محمد جلیل احمد آتما کمیٹی ڈائرکٹر ، محمد یوسف پٹیل ، واجد ذبیح ، سائیلو کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔