کویت کے امیر اسپتال میں شریک

,

   

کویت۔کویتی امیر شیخ صباح الاحمد الصبا کو ”معمول“ کی طبی جانچ کے لئے دواخانہ میں شریک کیاگیا ہے‘ ملک کی سرکاری نیوز ایجنسی نے یہ جانکاری دی ہے۔

صحت کے متعلق جانکاری
مذکورہ ایجنسی نے مزید کہاکہ
بی بی سی کی خبر کے مطابق مذکورہ ایجنسی نے مزید کہاکہ ہفتہ کے روز 91سالہ امیر کو دواخانہ میں داخل کیاگیاتھا‘ اس وقت ان کی ”صحت بہتر“ تھی مگر انہوں نے کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہے۔

ان کے نصف بھائی اور ولی عہد83سالہ شیخ ناف الاحمد الصباح نے کئی تقاریب میں ”عارضی“ طور پر شرکت کی ہے

طبی جانچ کے لئے دواخانہ میں شریک
پچھلے گرما میں مذکورہ امیر کو بتایاجارہا ہے کہ جب وہ کویت میں تھے صحت کو ”دھچکا“ لگاتھا۔

اس کے بعد کے مہینے میں انہیں امریکہ دورے کے دوران طبی جانچ کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔

شیخ صباح کو 2006میں امیر بننے سے قبل خارجی وزیرکے طور پر برسوں تک خلیج کی غیر ملکی پالیسی کو قطعی شکل دینے کا اعزاز حاصل ہے