بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر نے وبائی امراض کے تحت مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی ہے۔
ممبئی۔لاک ڈاؤن کے بعد اداکارعامر خان نے اپنی آنے والی فلم”لال سنگھ چڈھا“ کی دوبارہ شوٹنگ شروع کردی ہے۔
نئی دہلی ائیرپورٹ کے قریب ایک ہوٹل میں تقریبا ایک ماہ تک کی شوٹنگ کے بعد چہارشنبہ کے روز عامر خان اترپردیش کے گریٹر نوائیڈا منتقل ہوگئے ہیں۔
مگر اترپردیش میں مقررہ شوٹنگ تنازعہ کا شکار اس وقت ہوگئی ہے جب بی جے پی کے ایک مقامی رکن اسمبلی نند کشور گجر نے مبینہ طور پر پولیس میں عامر خان کے خلاف کویڈ 19کے قواعد کی خلاف ورزی پر شکایت درج کرائی ہے۔
رپورٹس کے بموجب جیسے ہی عامر کے ٹاؤن میں موجودگی کی خبر گشت کرنے لگی اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہوگئی۔
مذکورہ ’دنگل‘اسٹار کو بتایاجارہا ہے کہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصویر لیتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ اداکار او رمداح دونوں کو بغیر حفاظتی ماسک کے دیکھا گیاہے۔
خبر ہے کہ گجر نے وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی مانگ کی ہے۔حال ہی میں عامر خان شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
تاہم انہوں نے فلم کی شوٹنگ نہیں روکی ہے۔ ایک ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ”کچھ دیر اپنی حالت کا جائزہ لینے کے بعد بغیر وقت گنوائی اداکارنے درد کو دور کرنے والوں گولیاں کھاکر دوبارہ شوٹنگ شروع کردی ہے“۔
لال سنگھ چڈھادراصل ٹام ہنکس کی ”فارسٹ گمپ“ کی ریمیک ہے اور اس کی ریلیز2021میں مقرر ہے۔
اس سے قبل ڈسمبر میں فلم کی ریلیز مقرر کی گئی تھی‘ مگر لاک ڈاؤن کی وجہہ سے شوٹنگ روک دی گئی تھی۔ اب فلم ٹیم کی توجہہ اسکی تکمیل پر لگی ہوئی ہے۔
عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں
وہیں کرینہ نے اپنی شوٹنگ مکمل کرکے ممبئی واپس لوٹی گئی جبکہ عامر دہلی سے گریٹر نوائیڈا منتقل ہونے سے قبل مختلف مقاما ت پر شوٹنگ کی ہے۔
اس ماہ کی ابتداء میں کرینہ نے اپنی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔
انہوں نے اپنی شوٹنگ مکمل کرلینے کی بات کا سوشیل میڈیاکے ذرائع اعلان کیا۔
عامر خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے سیٹ سے انہوں ایک فوٹو بھی پوسٹ کیاتھا