کویڈ کی وجہہ سے موت سے قبل لڑکے نے کہاکہ ”سا نس لینے میں دشواری آرہی ہے۔ بائی ڈیڈی“۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ایک دل دہلادینے والے ویڈیو میں 34سالہ مریض عارضی تنفسی نظام(وینٹیلیٹر) ہٹائے جانے کے بعد سانس لینے میں دشواری کی شکایت کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو میں مذکورہ نوجوان جو تلگو زبان میں بات کررہا ہے تین گھنٹوں سے آکسیجن دوبارہ لگانے کی درخواست کرنے پر اسپتال کی عملے کی عدم توجہہ کی شکایت کررہا ہے۔

اس کو مردہ قراردئے جانے سے کچھ منٹوں قبل ویڈیو اس نے اپنے والد کو بھیجاتھا۔ کیس کی تفصیلات کے بموجب دس اسپتالوں میں داخلہ سے انکار کے بعد ا س کو گورنمنٹ چسٹ اسپتال ایرگڈہ میں داخل کیاگیاتھا۔ جمعہ کی رات میں اس نے یہ ویڈیو ریکارڈ اور ارسال کیاتھا۔

تاہم ہفتہ کے روز اخری رسومات کی انجام دہی کے بعد اس کے والد نے یہ ویڈیو دیکھا۔
کویڈ19کی رپورٹ
سانحہ یہیں پر ختم نہیں ہوتا‘ مذکورہ کویڈ19رپورٹ بھی متوفی کی اس وقت آتی ہے جب اس کی موت ہوجاتی ہے اور بتایاجاتا ہے کہ مرنے والا وائرس سے متاثر تھا۔ اب گھر والوں کو اس بات کا خوف ہے کہ کہیں وہ لوگ بھی اس وائرس کی زد میں تو نہیں ہیں۔

مبینہ طور پر ایسا بھی کہاجارہا ہے کہ متوفی کے گھر والوں میں سے کوئی بھی کویڈ19کی جانچ کرانے کے لئے رضامند نہیں ہے

چسٹ اسپتال سپریڈنٹ نے الزامات سے انکار کیا
مریض کی جانب سے ویڈیو ریکارڈ کئے جانے کے باوجود چسٹ اسپتال سپریڈنٹ محبوب خان نے الزامات سے انکار کیا اور کہاکہ وینٹیلیٹر ہٹایا نہیں گیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ نازک حالت میں مذکورہ مریض کو آکسیجن کی مل رہی مدد کا احساس نہیں تھا۔متوفی کے متعلق مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے خان نے کہاکہ اچانک قلب بند ہوجانے کی وجہہ سے مریض کی موت ہوئی ہے