کویڈ 19کے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے مرکز نے کل جماعتی اجلاس منعقد کیا

,

   

نئی دہلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے کویڈ19کے حالات پر تبادلہ خیال کے لئے تمام سیاسی لیڈروں کے لوک سبھا او راجیہ سبھا فلور لیڈران کاایک اجلاس طلب کیاہے۔

قبل ازیں دن میں وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس کاٹیکہ تیار کررہی کمپنیوں جنیو ا بائیو فارما سیٹکل پونا‘ بائیو لوجیکل ای لمیٹیڈحیدرآباد‘ ڈاکٹرریڈیز لیباریٹریز لمٹیڈ حیدرآبادکی ٹیموں سے ان لائن میٹنگ کی تھی۔

عالمی وباء کے حالات پروزیراعظم نے 24نومبر ے کے روز مختلف ریاستوں کے چیف منسٹران کے ہمراہ میٹنگ کی تھی۔

پیرکے روز مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں 38772 نئے معاملات درج کئے جانے کے بعدہندوستان میں کرونا کے معاملات94لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔

کویڈ کے جملہ معاملات9431692جس میں سرگرم معاملات اور بحالی 8847600ہے۔ ساتھ میں نئے443اموات نے اس وباء مرنیوالوں کی تعداد کو 137139تک پہنچادیاہے۔