کویڈ 19کے فعال معاملات211دنوں میں ملک کے اندر سب سے اونچائی پر

,

   

مہارشٹرا میں سب سے زیادہ اومیکران کے معاملات1281درک ہوئے اس کے بعد راجستھان میں 645‘دہلی میں 546‘کیرالا میں 350معاملات کا اندرا ج عمل میں آیاہے۔
نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت نے چہارشنبہ کے روز اپنی تازہ جانکاری میں بتایا ہے کہ ہندوستان میں کرونا وائرس کے 1,97.720نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی جملہ تعداد 3,60,70,510تک پہنچ گئی ہے‘ جس میں 4868اومیکران کی قسم بھی اس میں شامل ہے۔

مذکورہ فعال معاملات 211دنوں میں سب سے زیادہ 953319تک بڑھ گئے ہیں وہیں 442تازہ اموات کے ساتھ 4,84,655ہوگئے ہیں‘ یہ جانکاری چہارشنبہ کے روز صبح 8بجے پر مشتمل ہے۔

اومیکران کے4868جملہ معاملات میں 1805معاملات یا تو صحت یاب ہوئے ہیں یا پھر منتقل ہوئے ہیں۔مہارشٹرا میں سب سے زیادہ اومیکران کے معاملات1281درک ہوئے اس کے بعد راجستھان میں 645‘دہلی میں 546‘کیرالا میں 350معاملات کا اندرا ج عمل میں آیاہے۔

وزرات نے کہاکہ جملہ متاثرہ معاملات میں فعال معاملات کا شرح تناسب2.65ہے وہیں قومی کویڈ19صحت یابی تناسب گھٹ کر 96.01فیصد ہوگیاہے۔کرونا وائرس کے جملہ معاملات 2,11,298ایک دن میں 26مئی کے روز درج ہوئے تھے۔

پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ 19کے جملہ فعال معاملات میں 1,33,873فعال معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ہندوستان میں کویڈ کے جملہ معاملات 7اگست 2020کے روز20لاکھ کا نشانہ‘ 3اگست کے روز30لاکھ‘ 5ستمبر کے روز50لاکھ‘16ستمبر کے روز 60لاکھ‘11اکٹوبر کے روز70لاکھ‘29اکٹوبر کے روز80لاکھ‘20نومبر کے روز 90لاکھ اور 19ڈسمبر کے روز ایک کروڑ کا نشانہ پار کر گئے تھے۔

ہندوستان میں 2کروڑ کا سنگ میل 4مئی اور 23مئی کے روز تین کروڑ کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد پہنچ گئی تھی۔