کویڈ19ٹیکوں کے حوالے سے نئے وزیر صحت پر راہول گاندھی نے لی چٹکی

,

   

نئی دہلی۔ نئے وزیر صحت کے جائزہ لینے کے فوری بعد کانگریس قائد راہول گاندھی نے جمعرات کے روز استفسار کیاکہ آیا اس سے کوئی تبدیلی ائی گی اوریہاں پر ٹیکہ کی قلت ختم ہوجائے گی۔

ہیش ٹیگ تبدیلی کااستعمال کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر پوچھا کہ”اس کا مطلب ٹیکہ کی مزید قلت نہیں ہے“

حکومت کی ٹیکہ پالیسی کانگریس کے نشانے پر رہی ہے‘ الزام ہے کہ یہ سست روی سے چل رہی ہے اور اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ تاہم بی جے پی نے کانگریس پر جوابی وار اپنے ترجمان گوراؤ بھاٹیہ کے ذریعہ کیا جنھوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی کے سابق صدر ”غیر ذمہ دار“ ہیں اور جس کی وجہہ سے وہ تنقید کررہے ہیں۔

بھاٹیہ نے کہاکہ ”تاہم ان کا تعمیری تنقید کا ہم خیر مقدم کریں گے“۔ ا س سے قبل کانگریس نے کہاتھا کہ سابق وزیر صحت ہرش وردھن کو ہٹانا وباء کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی کو تسلیم کرنا ہے۔

اس سے قبل کانگریس قائد پی چدمبرم نے کہاتھا کہ نئے وزیر صحت مانسوکھ مانڈویا کے سامنے پہلا کام ٹیکوں کی قلت کو ختم کرنا ہے اور بعض ریاستوں میں ٹیکہ کی قلت کافی بڑھی ہوئی ہے۔