کویڈ19کے سبب والد کی موت سے دلبرداشتہ بیٹی آخری رسومات کے دوران آگ کے شعلوں میں کو د گئی

,

   

مذکورہ عورت کو 70فیصد جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیا
بارمیر۔ ایک افسوسناک واقعہ میں 34سالہ ایک عورت اپنے والد کے آخری رسومات کے دوران آگ کے شعلوں میں کود پڑنے کے بعد شدیدطور پر زخمی ہوگئی ہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کے روز اس شخص کی موت کویڈ19کی وجہہ سے ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دامودر داس شاردا(73)کی منگل کے روز وبائی مرض سے بیمار ہونے کے بعد موت ہوگئی تھی۔

پولیس نے کہاکہ جب شاردا کے آخری رسومات انجام دئے جارہے تھے تو ان کی تین بیٹیوں میں سب سے چھوٹی چندرا شاردا اچانک چیتا کی آگ میں کود گئی‘ او رمزید دکہاکہ حالانکہ بڑی مشقت اور جستجو کے ساتھ اس کو آگ سے کھینچا گیا‘ پھر بھی و ہ70فیصد جھلس گئی۔

پولیس نے بتایا کہ چندرا کو قریب کے اسپتال فوری لے جایاگیا اور بعد میں اس کو علاج کے لئے جودھپور منتقل کیاگیاہے۔

اسٹیشن ہاوز افیسر کوتوالی پولیس اسٹیشن پریم پرکاش نے کہاکہ”دامودر داس شاردا کے تین بیٹیاں ہیں۔ کچھ وقت قبل ان کی بیوی کی موت ہوگئی ہے۔

سب سے چھوٹی بیٹی چیتا کی آگ میں کود گئی تھی“۔ شاردا بارمیر کے رائے کالونی کے ساکن ہیں جس کو اتوار کے روز ضلع اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ مذکورہ پولیس افیسر نے کہاکہ سب سے چھوٹی بیٹی نے زوردیاکہ وہ آخری رسومات کے وقت شمشان گھاٹ چلے گی۔