کویڈ19۔ کینڈا نے ستمبر21تک ہندوستان سے آنے والی راست پروازوں پر امتناع میں توسیع کیا

,

   

ٹورانٹو۔ کینڈا نے مقامی وقت کے مطابق پیر کے روز ہندوستان سے راست پروازوں پر امتناع میں 21ستمبر تک کویڈ19وباء سے درپیش خطرات کے پیش نظر توسیع کردی ہے۔

اسپوتنیک کی رپھورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کینڈ ا نے کہاکہ ستمبر21تک ہندوستان سے آنے والے مسافربردار راست پروازوں پر امتناع میں توسیع کردی ہے اس کی وجہہ ساوتھ ایشیائی ممالک میں اس کی سرحدوں سے منسلک کویڈ19کی پھیلنے سے روکنے کی پائیدار جدوجہد کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایاہے۔

ایک بیان میں مذکورہ محکمہ نے کہاکہ ”کینڈا کی عوامی صحت ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ صحت کے مشورے کی بنیاد پر‘ ٹرانسپورٹ کینڈا نے ائیر مین (این او ٹی اے ایم) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ 21ستمبر2021ای ڈی ٹی 23:59کے وقت سے کینڈا کو ہندوستان سے آنے والی تمام خانگی اور کمرشیل راست مسافر پروازوں پر امتناع میں توسیع کریں“۔

پہلی مرتبہ امتناع22اپریل کو عائد کیاگیاتھا اور متعدد مرتبہ اس میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ پانچویں مرتبہ امتناع میں توسیع کی گئی ہے۔اگست 21کوامتناع کی مدت ختم ہونی تھی مگر اب اس میں 21ستمبر تک برقرار ی کا اعلان کردیاگیاہے۔