کویڈ19۔ ہندوستان میں 41,649تازہ معاملات‘593اموات درج

,

   

ملک میں مسلسل چوتھے دن کرونا وائرس کے فعال معاملات میں اضافہ درج کیاگیاہے۔
نئی دہلی۔ایک دن میں 41,649نئے معاملات کے ساتھ ہندوستان میں ہفتہ کے روز کویڈ کے معاملات کی جملہ تعداد3,16,13,993تک پہنچ گئی ہے وہیں 593تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد4,23,810ہوگئی ہے‘ مرکزی وزرات صحت نے ہفتہ کے روز یہ جانکاری دی ہے۔

وزرات صحت کی جانب سے صبح 8بجے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے دن کرونا وائرس کے فعال معاملات میں اضافہ درج کیاگیاہے۔

جملہ فعال معاملات کی تعداد408920ہے جو جملہ تعداد کا1.29فیصد ہے‘ وہیں کویڈ سے صحت یاب ہونے والے قومی سطح پر اصحاب کی شرح97.37فیصد پیش کردہ تفصیلات میں بتائی گئی ہے۔


کویڈ 19کے معاملات میں 24گھنٹوں کے وقت کے دوران 3765معاملات کا ایک اضافہ دیکھا گیاہے۔

اس کے علاوہ جمعہ کے روز17,76,315نمونوں کی وباء کو پکڑنے کے لئے جانچ کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد46,64,27,038ہوگئی ہے وہیں یومیہ اساس پر مثبت شرح2.34فیصد درج کی گئی ہے