کُل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم

   

حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( راست ) کُل ہند مرکزی جلوس واپسی اہل حرم کا 10 ستمبر کو 10 بجے دن عاشور خانہ چھلہ مولا علی، املی بن سے آغاز ہوگا۔ مرثیہ خواں حضرات کے بعد منبر پر صدر انجمن گلشن حسینیہ جناب میر ہادی علی نوحہ پڑھیں گے جبکہ مولانا مرزا امام علی بیگ عمار حیدرآبادی کا بیان ہوگا۔ سہرہ مبارک انجمن گلشن حسینیہ کے ہمراہ برآمد ہوکر بمکان علی آقا کربلائی حسینی کوٹھی پہنچے گا۔ بانی جلوس مولانا سید دلدار حسین عابدی نے کہا کہ بمکان علی آقا کربلائی حسینی کوٹھی جلوس جب پہنچے گا مولانا حیدر زیدی کا خطاب ہوگا۔ بعد ازاں سواری علم مبارک عماریوں، گھوڑوں اور اونٹ کی مہارتھامے فرزند سید علمدار حسین شبیہ بشیر کی طرح آگے اتر پردیش ، کانپور، کرناٹک، ٹاملناڈو، مچھلی پٹنم ، ساحلی آندھرا کے ماتمی انجمنوں کے ساتھ ساتھ شہر حیدرآباد کے 40 ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے آگے ہوں گے۔ مقام استقبالیہ جلوس پر خطیب عترت مولانا سید دلدار حسین عابدی کا بیان ہوگا۔ بعد ازاں ماتم داران ماتم کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے مرکزی مقام مجلس عاشور خانہ حضرت قائم امان نگر ( بی ) تالاب کٹہ پہنچ کر مرکزی مجلس میں تبدیل ہوجائے گا جہاں مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا صدر شیعہ مجلس علماء و ذاکرین خطاب کریں گے۔ مرکزی مقام پر تمام مدعو ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔ وداعی فارسی نوحہ جناب قاسم آفندی پڑھیں گے۔
درس قرآن
حیدرآباد۔ 8 ستمبر (راست) مسجد مصطفی جنگم میٹھ فلک نما قادری چمن روڈ میں 9 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مولانا ڈاکٹر محمد متین الدین قادری رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ درس قرآن دیں گے۔

جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام
حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( پریس نوٹ ) جماعت اسلامی ہند چارمینار کا اجتماع عام 10 ستمبر کو 11 بجے دن سید مودودی لیکچر ہال چھتہ بازار میں منعقد ہوگا۔ مولانا عبدالصمد عمری درس قرآن دیں گے۔ مولانا حافظ محبوب شریف نظامی ’’ چند تصویریں سیرت کے البم سے ‘‘ کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔

اعراس شریف
حیدرآباد۔/8 ستمبر، ( راست ) عرس حضرت حافظ خیرالنبین صدیقی ؒ 22 تا 24 صفر خطہ صالحین نامپلی دارالسلام روڈ مقرر ہے۔ 22 صفر کو بعد نماز عصر تا مغرب صندل مبارک گذرانا جائے گا۔ 24 صفر کو بعد نماز عصر تا مغرب ختم قرآن و قصیدہ بردہ شریف ہوگا۔ بعد سلام چادر گل گذرانی جائے گی۔
٭٭ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی ( ثانی ) عرف صاحباں پاشاہ کا عرس شریف حضرت ابوالعلیم شاہ سید عبدالرحیم حسینی القادری الملتانی ( ثانی ) المعروف بہ جانی پاشاہ اور پروفیسر حضرت ابوالحسنات شاہ سید عطاء اللہ حسینی القادری الملتانی المعروف حفیظ پاشاہ 10 ستمبر کو زیر سرپرستی حضرت ابوالمحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محقق قدس سرہ العزیز امام پورہ شریف مقرر ہے۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیامگاہ سجادہ نشین بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا۔ بعد نماز مغرب درگاہ شریف برمزار معز ؒ گُل افشانی و فاتحہ ہوگی۔