کُل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مرکزی جلسہ شب برات

   

مقامی و بیرونی علماء کی شرکت، انتظامات تیزی سے جاری
حیدرآباد۔/26 فروری، ( راست ) جناب محمد فردوس چشتی افتخاری ( ڈائرکٹر میریڈین کالج ) نے بتایا کہ مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جلسہ شب برات منگل 7 مارچ بعد نماز عشاء شاہ منزل موتی گلی متصل چو محلہ پیالیس صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں اہم مشاورتی اجلاس ذمہ داران و اراکین کمیٹی کا جناب محمد آدم اشرفی ( ایڈوکیٹ ) خازن کے مکان اشرفی منزل ملک پیٹ میں صدر کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر طئے کیا گیا کہ حسب روایت مقامی علماء کے علاوہ بیرونی علماء کو بھی مدعو کیا جائے۔ اس سلسلہ میں جناب محمد آدم اشرفی ایڈوکیٹ، جناب محمد فردوس چشتی افتخاری علماء سے رابطے میں ہیں ان کی آمد کی توثیق کے بعد ناموں کا انکشاف کیا جائے گا۔ جلسہ گاہ کے اطراف واکناف کی صفائی کیلئے محکمہ بلدیہ سے نمائندگی کرکے انتظامات کو تکمیل کرنے کیلئے جناب محمد ایم جے مشتاق ایڈوکیٹ کو ذمہ دار گردانا گیا جبکہ پولیس پرمیشن و دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے کمیٹی کے مختلف ارکان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حسب سالہائے قدیم سے یہ اجلاس میلاد میدان خلوت پیالیس کے روبرو منعقد ہوا کرتے تھے مگر سال حال میلاد میدان خلوت میں محکمہ بلدیہ کی جانب سے ہورہی تعمیر کی وجہ سے یہ جلسہ شاہ منزل موتی گلی متصل خلوت پیالیس منعقد ہوگا۔ اجلاس میں صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال ملتانی کے علاوہ جناب حاجی محمد رؤف عیسانی میمن، جناب حاجی اقبال عیسانی میمن، جناب محمد طاہر ، جناب محمد علی، جناب شیخ عبید بن عثمان العمودی ، جناب محمد مشتاق علی ایم جے ، جناب محمد عمران احمد، جناب محمد آدم اشرفی، جناب خضر محمد خان، ڈاکٹر محمد برکت علی خان، جناب محمد فردوس افتخاری و دیگر نے شرکت کی۔