نئی دہلی، 19 اگست (آئی اے این ایس) ہندوستانی مکسڈ ڈبلز جوڑی دھروو کپیلا اور تنیشا کرسٹو نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے مکاؤ کے لیونگ آئیوک چونگ اور اینگ وینگ چی کو مسلسل گیمز میں شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔15ویں سیڈ ہندوستانی جوڑی نے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے مقابلے میں مکاؤ کی جوڑی کو 21-11، 21-11 سے شکست دی۔ دھروو اور تنیشا کو ابتدائی راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔اس کامیابی کے ساتھ دونوں کھلاڑی مکسڈ ڈبلز میں ہندوستان کی واحد امید بن گئے ہیں۔