کچرے کی گاڑی سے ٹکرا کر نیپالی باشندہ ہلاک

   


حیدرآباد۔/23 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں جی ایچ ایم سی کی کچرا صفائی کی گاڑی سے ٹکرا کر نیپال کا باشندہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق وکرم کامی جس کا تعلق نیپال سے ہے فاسٹ فوڈ سنٹر میں کام کرتا تھا 18 اکٹوبرکو وکرم اور اس کا دوست سمن موٹر سیکل پر تیز رفتار سے بنجاری دروازہ گولکنڈہ سے اپنے مکان واپس جارہے تھے کہ سڑک کی صفائی میں مصروف لاری کو انہوں نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وکرم کے سر پر گہرا زخم آیا جبکہ سمن بھی زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور علاج کے دوران وکرم 22 اکٹوبر کو زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس گولکنڈہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب