کڑپہ میں عرس تقاریب کے انتظامات کا جائزہ

   


زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت

کڑپہ یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کڑپہ کلکٹریٹ کے بورڈ میٹنگ ہال میں آستانہ مقدوم الہی کڑپہ میں 6 ڈسمبر تا 12 ڈسمبر ہونے والے تقاریب عرس کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ ضلع کلکٹر کڑپہ وجیا راما راجیو نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع کے تمام محکموں کے اعلی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقاریب عرس شریف کو اعلی اور بہترین طور پر منعقد کرنے میں تمام محکمے آپس تال میل سے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ تقاریب عرس 6 تا 12 ڈسمبر منعقد ہوتے ہیں ۔ جس میں ریاست و بیرون ریاستوں سے کثیر تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں ۔ جنہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے تمام سے عرس تقاریب کو کامیاب کرنے میں تعاون دینے کی خواہش کی ۔انہوں نے کڑپہ بلدی کمشنر پروین چند کو ہدایت دی کہ وہ تمام عملے کو صفائی اور دیگر سہولیات مہیا کرنے پر لگائے ۔ محکمہ ہیلت کی جانب سے خصوصی ہیلت کیمپ منعقد کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں درگاہ کے نمائندوں محمد علی اور دیگر کے علاوہ جوائنٹ کلکٹر کڑپہ سائی کانت ورما ، نریش کلکٹر راہول مینا ڈی آر او مسٹر گنگادھر گوڑ ، کمشنر بلدیہ کڑپہ پروین چند اور دوسرے موجود تھے ۔