کھمم میں ایم ، ایل، سی انتخابات کی تربیتی کلاس کا انعقاد

   

کھمم ۔کھمم ضلع کلکٹرپی وی گوتم نے ایم ، ایل، سی
(MLC)
انتخابات کے پہلے مر حلہ کی تربیتی کلاس کاانعقاد عمل میں لایا،متحدہ ضلع کھمم میں 10دسمبر کو منعقد ہو نے والے ایم ، ایل، سی
(MLC)
انتخابات کے پیشِ نظر منعقدہ تربیتی پروگرام میں متعلقہ عہدداران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پوری احتیاط کے ساتھ لگن اور توجہ سے ان انتخابات کو امن و سکون کے ساتھ عمل میں لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے ہی مر تبہ انتخابات میں حصہ لیں ہر مر تبہ ایک نیا تجربہ حاصل ہو تا ہے ، اسی لئے ہر مر تبہ مکمل احتیاط کے ساتھ انتخابات کو عمل میں لائیں جس میں چھو ٹی سی چھوٹی چوک اور غفلت بھی سرزد ہو نے نا پائے، ورنہ یہ غفلت اور چوک دوبارہ انتخابات کی شکل اختیار کر جاتا ہے، احتیاط میں کوئی غلطی ہو جائے تو اس غلطی کو درست کر نے کا موقع فراہم ہو تا ہے مگر انتخابی مراحل میں متعلقہ عہدداران کے ساتھ کو ئی غفلت ہو جائے تو اسے درست کر نے کا موقع نہیں ہو تا، اور دوبارہ انتخابات لازم ہو جاتے ہیں،اسی وجہ سے انتخابی فرائض کو انجام دینے کے لئے تربیتی نشست کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ جس میں بیالیٹ باکس کو سیل کر نے کا طریقہ ، پیپر کو سیل کر نے کا طریقہ کے علاوہ دیگر ضروری امور کی متعلقہ عہدداران کو تر بیت دی گئی۔