کھیل کے دوران جھلس جانے والی کمسن لڑکی کی موت

   

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) سرورنگر علاقہ میں ایک کمسن لڑکی حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی۔ سرور نگر پولیس ذرائع کے مطابق 6 سالہ مہک سلطانہ جو بھگت سنگھ نگر سرور نگر علاقہ کے ساکن محمد رفیع کی بیٹی تھی۔ رفیع پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ 27 مارچ کو لڑکی اپنے مکان میں کھیل رہی تھی اور کھیل کے دوران لڑکی حادثاتی طور پر جھلس گئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران مہک سلطانہ کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع