کیرالا میں شدید بارش کی پیش قیاسی، ریڈ الرٹ

,

   

جنوبی ہند کی سرحدی ریاست کیرالا کے لیے محکمہ موسمیات نے 17 جولائی سے 4 یوم کے لیے مختلف حصوں میں بارشوں کی وجہ سے مختلف نوعیت کی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا انتباہ دیا ہے۔ اضلاع ایڈوکی اور ملاپورم میں 18، 19 اور 20 جولائی کے لیے ریڈ الرٹ جاری کی گئی اور 19 جولائی کے لیے ویاناڈ اور کنور میں بھی ایمرجنسی پیدا ہونے کا انتباہ دیاگیا ہے۔ ان تمام اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں 204 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔