کیرالا کے بے روز گار شخص نے دوبئی ڈیوٹی فری سے جیتا ایک ملین ڈالرس کا انعام

,

   

اس شخص نے فیصلہ کیاتھا کہ کوئی ملازمت نہیں ملنے کی صورت میں وہ ڈسمبر کے آخر تک کیرالا کے ضلع کسر گوڑ اپنے گھر واپس چلاجائے گا


کیرالا سے تعلق رکھنے والا ایک 30سالہ شخص جس نے حال ہی میں وباء کی وجہہ سے اپنے ملازمت کھودی تھی‘ اتوار کے روز دوبئی ڈیوٹی فری ارب پتی ڈرا میں ایک ملین ڈالرس کی رقم انعام میں جیتی ہے۔

ملازمت کھوجانے کے بعد نونیت سجیون فی الحال ابوظہبی میں وقت گذاری کررہے ہیں۔اس شخص نے فیصلہ کیاتھا کہ کوئی ملازمت نہیں ملنے کی صورت میں وہ ڈسمبر کے آخر تک کیرالا کے ضلع کسر گوڑ اپنے گھر واپس چلاجائے گا۔

تاہم ملازمت کے لئے ایک انٹرویو تکمیل کرنے کے بعد اسی روز انہیں اس بڑے انعام جیتنے کے متعلق ایک فون کال موصول ہوا ہے۔

انہوں نے 22نومبر کے روزاس ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا۔ان کا ٹکٹ ملینیم ملینیر ڈرا کی سیریز357میں اٹھایاگیاہے۔انہوں نے گلف نیوز کو بتایاکہ”یہ ناقابل یقین ہے۔ مجھے مسرت اور خوشی ہورہی ہے“۔

ان کی ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ سجیون نے ٹکٹ خریدا تھا۔ وہ نقد انعام کی رقم ان میں بھی تقسیم کریں گے۔ ان میں رقم کی تقسیم کرنے کے بعد انہیں 22,00000امریکی ڈالر ملیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”میرے اوپر 100,000درہم کا قرض ہے۔ یہ جیت اس میں چلے جائے گی۔

ماباقی رقم اپنے مستقبل کے لئے اپنی بچت کے لئے ڈال دوں گا“۔مذکورہ ملنیم ملینیر ڈرا ایک لکی ڈرا گیم ہے جس کی شروعات1983میں کی گئی تھی۔

مذکورہ ڈرا پچھلے 37سالوں سے جاری ہے۔ اس ڈرا میں جیت حاصل کرنے والا سجیون 171ویں ہندوستانی ہیں۔