کیرالا کے ریسپانسبل ٹورزم کو آئی سی آر ٹی ’گولڈ‘ ایوارڈ

   

ترواننتا پورم: کیرالا کے ریسپانسبل ٹورزم مشن (آر ٹی ایم) نے مقامی سورسنگ کے لیے کرافٹ اور فوڈ کے زمرے میں انٹرنیشنل سینٹر فار ریسپانسبل ٹورزم ( آئی سی آر ٹی) کا بہترین ‘گولڈ’ ایوارڈ جیتا ہے ۔کیرالا ریسپانسبل ٹورزم مشن (آر ٹی ایم) کے کوآرڈینیٹر اور ریاستی دیہی سیاحت کے نوڈل آفیسر کے روپیش کمار کو انڈیا ریسپانسبل ٹورزم ایوارڈز 2023 تقریب میں انڈیا، نیپال، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش کے لئے یونیسکو کے پروگرام آفیسر انکش سیٹھ سے اعزاز حاصل کیا۔اس باوقار ایوارڈ کو حاصل کرکے کیرالا آر ٹی مشن نومبر میں لندن میں منعقد ہونے والے گلوبل ریسپانسبل ایوارڈز میں حصہ لینے کا اہل ہو گیا ہے ۔حال ہی میں اڈوکی ضلع کے کنتھلور گرام پنچایت کو دیہی سیاحت کے بہترین منصوبوں کے لیے حکومت ہند کا ‘گولڈ’ ایوارڈ ملا ہے ۔کیرالا کے وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض نے کہا کہ یہ اعزاز کیرالا کے آرٹی اقدام کی ایک اور توثیق ہے ، جس میں عالمی سطح پر تعریف کی جانے والے ماڈلز کا ایک سیٹ ہے جس میں پائیدار اور صنف پر مشتمل پراجکٹس شامل ہیں جو مقامی کمیونٹی کیلئے فائدہ مند ہیں۔