کیرالا کے پولنگ بوتھ پر رائے دہندوں کی مدد کے لئے روبوٹ دستیاب

,

   

کوچی۔ارناکولم کے تھیرکارکارا میونسپلٹی میں پولنگ بوتھ پر رائے دہندوں کوجمعرات کے روز اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ جمعرات کے روز کیرالا کے مجالس مقامی کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے تھے۔

مذکورہ پولنگ بوتھ پر ارناکولم ضلع انتظامیہ نے روبوٹ نصب کررکھا تھا۔ نام سیابوٹ مذکورہ ربوٹ رائے دہندوں کا استقبال کررہاتھا‘ ووٹ ڈالنے سے قبل ان کے بخار کی جانچ اور انہیں سنیٹائز کرنے کاکام بھی روبوٹ کررہاتھا۔

کسی فرد میں جب بخار کی حرارت تیز دیکھائی دیتی ہے تو روبوٹ ضرور سے آواز لگاکر انہیں پولنگ افیسر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔

اس کے علاوہ برابر ماسک لگانا اور کویڈ پروٹوکال پر عمل کرنا جس میں سماجی دوری کی برقراری بھی شامل کا وہ مشورہ بھی دے رہاتھا۔

ارناکولم کے ضلع کلکٹر ایس سوہاس نے کہاکہ”اگر لوگ بغیر سنیٹائزر کے آتے ہیں تو وہ روبوٹ کے ذریعہ ان کے ہاتھوں کی صفائی کرتے ہیں۔ کویڈ19پروٹوکال پر عمل کے لئے ایسا کیاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ تجربے کے طور پر روبوٹ کا استعمال کیاگیاہے اور اس کے مظاہرہ پر الیکشن عہدیداروں سے بات چیت کے بعد دیگر مقامات پر بھی اس کو نصب کیاجائے گا۔

ریاست کے مجالس مقامی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پانچ اضلاع ارناکولم‘ کوٹیام‘ تھریسور‘ پالاکڈ اور وائناڈ میں جمعرات کے روز رائے دہی کاانعقاد عمل میں لایاگیاتھا‘ جہاں پر اگلے سال اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔