کیر ہاسپٹلس، نامپلی میں نایاب واسکولر سرجری کامیاب

   

حیدرآباد۔/30 اگسٹ ، ( پریس نوٹ ) کیر ہاسپٹل نامپلی میں 57 سالہ مریضہ مسز مہالکشمی ایم ( نام تبدیل ) کی روایت شکن واسکولر سرجری انجام دی گئی۔ یہ ایک غیر معمولی کیس تھا جس کو کیر ہاسپٹل پر خوش اسلوبی سے انجام دیا گیا۔ یہ ایک نایاب واسکولر سرجری تھی۔ مریضہ کی طبی تاریخ میں ذیابیطس، ہائپر ٹنشن اور سابقہ سیریبرل واسکولر حادثہ شامل تھا۔ جس کی وجہ سے شدید درد اور بافتوں کو نقصان ہوچکا تھا۔ ان کے طبی سفر میں کورونری آرٹری بائی پاس گرافٹنگ (CABG) طریقہ کار 2018 میں کروایا گیا تھا۔ کچھ برس قبل انجیو پلاسٹی اور انجیوٹیشن ( کٹوتی ) سے گذر چکی تھیں۔ ان کے معائنے میں پتہ چلا کہ بائیں پیر کی انگلیوں میں سیاہ رنگت پیدا ہوگئی تھی اور ان کی بائیں پچھلی ٹیبیل شریان اور پوسٹرئیر ٹیبیل شریان کی دھڑکنیں معدوم ہوگئی تھیں۔ کیتھ لیاب کے نتیجہ میں سطحی فیومورل شریان (SFA) کے تنگ ہونے کا اشارہ ملا۔ ڈاکٹر سنجیوراؤ، سینئر واسکولر سرجن، کیر ہاسپٹل نامپلی کی قیادت میں ڈاکٹرس کی ٹیم نے اپنی مہارت ظاہر کرتے ہوئے IVL ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے خون کی نالیوں اور شریانوں میں جمع شدہ کیلسیفائیڈ بلاک توڑ دیا۔ چنانچہ کامیاب نایاب سرجری انجام دی۔ سید کامران حسین، ایچ سی او او، کیر ہاسپٹل‘ نامپلی نے اس کو منفرد اور عمدہ سرجری قرار دیا۔