کیسرا اور کاماٹی پورہ میں تین افراد کی موت

   

حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) کام کے دوران گلہ کٹ جانے سے ایک اور مشتبہ طور پر گرجانے سے دو افراد کی موت کے واقعات کیسرا اور کاماٹی پورہ پولیس حدود میں پیش آئے۔ کیسرا پولیس کے مطابق 17 سالہ دلکش جو نندی گوڑہ علاقہ کے ساکن ستار خاں کا بیٹا تھا، یہ لڑکا پیشہ سے گلاس فٹنگ کا کام کرتا تھا جو کل اپنے معمول کے مطابق کام میں مصروف تھا کہ کانچ کا ٹکڑا بلندی سے گر کر دلکش کی گردن پر گر پڑا جس کے سبب اس لڑکے کا گلا کٹ گیا اور وہ فوت ہوگیا۔ کاماٹی پورہ پولیس کے مطابق 58 سالہ شیخ فاروق قریشی جو پیشہ سے مزدور تھا، شکر گنج علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ دو سال سے اس شخص کو شوگر، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں نے گھیر لیا تھا اور کل یہ شخص کام کے دوران گر کر شدید متاثر ہوگیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔