کیسرا میں نئی دلہن کی خودکشی

   

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں 20 دن کے دلہے کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ جاشوا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ جاشوا کی شادی 20 دن قبل پوجا نامی لڑکی سے ہوئی تھی اور پوجا اچانک جاشوا کا گھر چھوڑ کر چلی گئی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر دلہے نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کیسرا نئی نویلی دلہن کے اس طرح کو چھوڑنے کی وجوہات کا پتہ چلا رہی ہے ۔ کیا دلہن دلہے سے خوش نہیں تھی یا پھر شادی دولہن کو پسند نہیں تھی ۔ بلکہ دیگر کوئی اور وجوہات پائی جاتی ہیں۔ اس سلسلہ میں کیسرا پولیس ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ ع