کیسرا پولیس حدود میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد۔/29 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں قتل کی واردات پیش آئی جس میں ایک ڈرائیور کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ نریش ساکن کیسرا منڈل میڑچل کا قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نریش اور اس کے ساتھی کل رات قرض کا سود ادا کرنے کیلئے لکی وائنس گئے تھے اور وہاں رگھو نامی فینانسر سے ملاقات کی اور وہاں سے روانہ ہورہے تھے کہ نریش اور اس کے ساتھیوں وینو، شوکت علی اور اشوک پر بعض افراد نے طنز کیا اور گالی گلوج کی۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے اشوک پر حملہ کردیا۔ اس جھگڑے میں نریش بھی شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کیسرا نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔B