کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے

   

سونے سے قبل چہرے کو میک اپ سے صاف کرنا جلد کی دیکھ بھال کا نہایت اہم اصول ہے۔میک اپ کرنے والی خواتین اکثر میک اپ صاف کرنے کیلئے کیمیاوی ریموور کا استعمال کرتی ہیں جو جلد کی نرمی اور شادابی چوس لیتا ہے اس کے علاوہ اگر آپ اب تک میک اپ ریموور کا انتخاب نہیں کر پائیں تو باورچی خانے میں موجود اشیا کا جائزہ لیں۔وہاں آپ کو میک اپ صاف کرنے کی مختلف اشیامل جائیں گی یہ اشیا نہ صرف میک اپ صاف کرتی ہیں بلکہ آپ کی جلد کی صحت بھی بہتر بناتی ہیں۔ناریل کا تیل : یوں تو ناریل کے تیل کے فوائد پر گفتگو کی جا سکتی ہے لیکن ناریل کا تیل بطور ریموور بھی نہایت اہم ہے یہ کاسمیٹکس میں موجود رد مائع عناصر کو ختم کرتا ہے اور جلد کی سطح سے صاف کرتا ہے۔ ناریل کا تیل خاص طور پر خشک جلد والوں کیلئے بہترین ہے۔میک اپ صاف کرنے کے علاوہ یہ جلد کو نمی بھی پہنچاتا ہے۔میک اپ صاف کرنے کیلئے روئی یا میک اپ پیڈ لے کر اس میں ذرا سا ناریل کا تیل ملا کر آنکھوں کے ارد گرد کی جلد پر پھیریں یہاں تک کہ وہ صاف ہو جائیں تھوڑی دیر بعد چہرہ پانی سے دھو لیں۔جلد بچوں کی جلد جیسی نرم ہو جائے گی۔ دودھ : میک اپ کی دودھ سے صفائی کا خیال آپ نے پہلے بھی سنا ہو گا۔دودھ میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد کی بہترین صفائی کرتا ہے اور چہرے پر موجود مردہ خلیات کو بھی ہٹا دیتا ہے ساتھ ہی اس کے استعمال سے جلد شاداب اور نرم و ملائم بھی ہو جاتی ہے۔دودھ میں روئی بھگو کر نچوڑ لیں اور اس روئی سے میک اپ صاف کر لیں۔ اگر آپ کی جلد روغنی ہے تو بالائی نکلا دودھ استعمال کریں۔کھیرے کا رس :کھیرا سوجی ہوئی آنکھوں کیلئے تو مفید ہے ہی لیکن میک اپ صاف کرنے کا بہترین نسخہ بھی ہے کھیرے کا رس جلد کے لئے بہترین ٹانک ہے۔اس میں رد سوزش اجزاء پائے جاتے ہیں اور یہ جلد پر پھیلا فالتو روغن بھی صاف کرتا ہے اسی لئے کھیرے سے تیار کردہ ٹونر بھی بہت مقبول ہیں۔کھیرا کاٹ کر اس کا رس نکالیے اس میں ذرا سا پانی شامل کر لیں لیجیے قدرتی کلینزر تیار ہے اس میں روئی بھگو کر چہرہ صاف کر لیں۔گرد و غبار بھی صاف ہو جائے گا۔یہ آپ کی جلد کیلئے بھی بہترین ہے۔
شہدکا جادو :انگنت غذائی خوبیوں سے بھرپور شہد جلد کی رونق و تابناکی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور بیکنگ سوڈے کے ساتھ یہ جلد کی گہرائی سے صفائی کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے۔