نئی دہلی: ہندوستان کچھ زمروں کے لیے کینیڈامیں ویزا خدمات دوبارہ شروع کرے گا۔ ان زمروں میں Entry ویزا، بزنس ویزا، میڈیکل ویزا اور کانفرنس ویزا شامل ہیں۔Ottawa میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذریعہجاری ایک بیان کے مطابق اس سلسلے میں کینیڈاکے حالیہ اقدامات کو مدنظر رکھے ہوئے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق Ottawa میں ہندو ستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو و وینکور میںقونصل جنرل کو کچھ سکیورٹی وجوہات کے مدنظر عارضی طور پر ویزا خدمات کو معطل کرنا پڑاتھا۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں خالصتان کے حامی نجرکے قتل کے بعد ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے ۔ کینیڈا کا الزام ہے کہ خالصتان حامی کی ہلاکتیں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے جبکہ ہندوستان نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔