اوٹاوا: کینیڈین شہری اپنی ملازمتوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں، تو کینیڈا کو اپنا ملک چلانے کیلیے غیر ملکیوں کی ضرورت آن پڑی ہے، جبکہ نیا پروگرام پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کو بڑھانے کی کوشش بھی ہے جو اس وقت حکومتی امداد پر منحصر ہیں۔کینیڈا کی جانب سے آئندہ تین برسوں میں 14 لاکھ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے،امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا 2023میں 465,000نئے مستقل باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ جبکہ 2024میں 4لاکھ 85 ہزار اور 2025میں 5 لاکھ مزید افراد مستقل رہائش کیلئے کینیڈا میں انٹری کریں گے،تارکین وطن کو اپنے ملک میں بسانے کے کینیڈا کی حکومت کے ابتدائی اہداف میں تقریبا 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔