’ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے اداکار کی خودکشی

,

   

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ انٹرٹنمنٹ انڈسٹری سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔ ٹی وی کے معروف اداکار اور ماڈل سمیر شرما کی موت واقع ہوگئی ہے۔ سمیر شرما کی لاش ان کے گھر کے کچن میں لٹکتی ہوئی ملی ہے۔ بلڈنگ کے چوکیدار نے رات میں باہر سے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق سمیر شرما کی لاش ممبئی کے ملاڈ ویسٹ کے اہینسا مارگ میں واقع نیہا سی ایچ ایس اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی ملی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سمیر شرما نے چہارشنبہ کی رات گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ہے۔ نعشکی حالت دیکھتے ہوئے پولیس کو شبہ ہے کہ سمیر شرما نے ایک یا دو دن پہلے خودکشی کرلی تھی۔ جائے موقع پر کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔سمیر شرما 44 سال کے تھے ۔ پولیس نے خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔سمیر شرما نے ٹی وی سیریل ’کہانی گھر گھر کی، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، لیفٹ رائٹ لیفٹ، ’اس پیار کو کیا نام دوں‘، ’جیوتی‘، ’وہ رہنے والی محلوں کی‘ اور ’یہ رشتے ہیں پیار کے‘ میں کام کیا ہے۔ سمیر شرما ’ہنسی تو پھنسی‘ اور ’اتفاق‘ جیسی ہندی فلموں میں کام کر چکے تھے۔