کیڑے مار ادویات پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وجے پال سنگھ تومر نے چہارشنبہ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں ممنوعہ کیڑے مار ادویات پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔تومر نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ماضی میں فصلوں پر بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہونے والی 36 کیڑے مار ادویات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ان ادویات کا کوئی متبادل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہندوستان میں مرچوں کی فصل پر بیماریوں کی وباء پھیل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کیڑے مار دوائیں کارآمد نہیں ہوتیں اور اس کے لیے زیادہ رقم ادا کرنی پڑتی ہے ۔ ہندوستانی ادویات موثر ہیں اور ان کی قیمتیں بھی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بڑے پیمانے پر کیڑے مار ادویات برآمد کر سکتا ہے اور حال ہی میں اس کی مقدار میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن کچھ این جی اوز بیرون ملک سے چندہ لے کر ہندوستانی کیڑے مارادویات کی صنعت کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔